: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
نئی دہلی،2مارچ(ایجنسی) حکومت نے عام بجٹ میں ای پی ایف پر ٹیکس کی تجویز کے تعلق سے پائی جانے والی ناراضگی پر آج لوک سبھا میں یقین دہانی کرائی کہ بجٹ تجاویز پر بحث کے دوران لوگوں کی تشویش دور کی جائیگی۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے ایوان میں سوال کے بعد ترنمول کانگریس
کے پروفیسر سوگت رائے کی طرف سے ای پی ایف پر ٹیکس لگانے کا معاملہ اٹھائے جانے پر یہ یقین دہانی کرائی۔ پروفیسر رائے راشٹریہ جنتا دل کے جے پرکاش نارائن یادو، کانگریس کے انٹونی وغیرہ نے اس موضوع پر تحریک التواکی تجویز پیش کی تھی جس کی اسپیکر نے یہ کہتے ہوئے اجازت نہیں دی کہ وہ اس موضوع کو بجٹ میں بحث کیلئے اٹھا سکتے ہیں۔